ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوکووچ کورونا ویکسین بنانے والی فرم کے 80 فیصد شیئرز کے مالک نکلے

 بلغراد: کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے ٹینس اسٹار کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی کے مالک نکلے۔سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ جنہیں کورونا ویکسینیشن نہ کرانے پر گزشتہ دنوں آسٹریلیا سے بے دخل کردیا گیا تھا، میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ نوواک جوکووچ ڈینش بائیو ٹیک فرم کے 80 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈینش بائیو ٹیک فرم کورونا وائرس سے بچائوکی میڈیکل ٹریٹمنٹ پر کام کررہی ہے۔غیر ملکی میڈیا نے فرم کے سی ای او کا موقف پیش کیا، جن کے مطابق نوواک جوکووچ نے یہ سرمایہ کاری جون 2020ء میں کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ای او نے اس دوران ٹینس اسٹار کی فرم میں سرمایہ کاری کی لاگت نہیں بتائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں