مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کے زیتون کے ایک باغ پر حملہ کرکے 300قیمتی اور پھل دار درخت تلف کردیے۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے اسرائیلی حکومت کے ایما پر غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے مغربی میں دیر شرف کے مقام پر فلسطینیوں کے زیتون کے باغات پرحملہ کردیا۔ شرپسند یہودنے دیر شرف کے مقام پر عبدالرحیم سلیمان عنتری ، عبدالحمید عوض عنتری اور غازی فارس عنتری کے باغات کو کارروائی کا نشانہ بنایا۔ فلسطینیوں کے باغات پر یہ چند ہفتے کے دوران دوسرا حملہ ہے جس میں زیتون کے 600 پھل دار پودے تلف کیے جا چکے ہیں۔
The post شرپسندیہودنے فلسطینیوں کے 300 درخت اجاڑ دیے appeared first on Daily Jasarat News.
