حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر )ایچ ڈی اے ایمپلائیز یونین سی بی اے کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس زیرِ صدارت صدر بہرام خان چانگ منعقد ہوا ،اجلاس کی کارروائی تلاوت کلامِ پاک سے ہوئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری عبدالقیوم بھٹی نے کہا کہ ایچ ڈی اے شعبہ واسا کے ملازمین 12ماہ کی تنخواہوںریٹائرڈ اور یتیم بیوائوں کی 12ماہ کی پنشن کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے ملازمین بھوک و افلاس میں مبتلا ہو کر زندگی گزار رہے ہیں جبکہ عرصہ دراز سے کام کرنے والے ورک چارج کنٹرکٹ ملازمین کو ریگولر نہیں کیا جارہا جبکہ ورک چارج کنٹریکٹ ملازمین واسا کا سسٹم چلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں کیونکہ ورک چارج ملازمین عرصہ دراز سے جن پوسٹوں پر کام کر رہے ہیں قانون کے مطابق جو ملازم 90دن تک ایک ہی پوسٹ پر کام انجام دے اس کو ریگولر کیا جانا چاہیے مگر افسوس کہ ادارے میںلاقانونیت کا راج ہے جبکہ حکومتِ سندھ کے کم سے کم تنخواہ 25ہزار روپے کے قانون پر عمل درآمد نہیںکیا جارہا ہے۔ ایچ ڈی اے ایمپلائیز یونین سی بی اے،ایچ ڈی اے شعبہ واسا کے ان مسائل پر مسلسل ایچ ڈی اے انتظامیہ اور حکومت سندھ کے حکام ِ بالا کو توجہ دلاتی رہی ہے مگر افسوس نا تو حکومتِ سندھ واسا ملازمین کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہی ہے اور نہ ہی ایچ ڈی اے انتظامیہ ملازمین کی تنخواہیں /پنشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی کے لیے کوئی پیش رفت کر رہی ہے اس تمام صورتحال پر ایچ ڈی اے ایمپلائیز یونین سی بی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ آج 25جنوری سے ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے کے آفس پر احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ دھرنا واسا ملازمین کے مسائل کے حل ہونے تک جاری رہے گا اجلاس میں نائب صدر نیا ز حسین چانڈیو محمد رئیس کھوسو انتظار حسین زیدی صابر احمد ، نسیم احمد ، عطر خان چانگ ، علی محمد اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔
