English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حوثیوں کے امارات اور سعودی عرب پر مزید حملے،2افراد زخمی

القمر

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے 2بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ۔ حوثی باغیوں کے ترجمان نے پیر کے روز بیان میں بتایا کہ ابوظبی کے ظفرہ ائر بیس اور دیگر حساس اہداف پر ذوالفقار بیلسٹک میزائل داغے گئے ، جب کہ دبئی میں ڈرون حملے کیے گئے۔ البتہ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ تباہ کیے گئے میزائلوں کا ملبہ ابو ظبی کے مختلف علاقوں میں بکھرا پڑا ہے اور اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے جنوبی علاقے ظہران میں حملہ ناکام بنادیا ،تاہم میزائل کے ٹکڑے گرنے گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور 2افراد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ یہ امارات پر ایک ہفتے کے دوران ہونے والا دوسرا حملہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے