مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف گاڈی آئزن کوٹ نے حالیہ برسوں میں اسرائیلی فوج میں جنگی جذبات میں مسلسل کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فوج کے بہت سے سپاہی اب سائبر یونٹ، انٹیلی جنس بریگیڈ، اور ٹیکنالوجی یونٹ میں خدمات انجام دینے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے حماس کی بڑھتی ہوئی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی پالیسی کی ناکامی حماس کی تقویت کا باعث بنی ہے۔
