English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفا دے دیا

القمر

اسلام آباد(نمائندہ جسارت،خبر ایجنسیاں) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے استعفادے دیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے استعفادیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفا وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے اور امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر نے وزیراعظم مشیر برائے احتساب کے عہدے سے ا استعفادیا ہے البتہ ان کے مشیر برائے داخلہ کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کے استعفے پر مختصر ردعمل دیا ہے۔ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیراعظم کی ناراضی تھی، کچھ روزقبل وزیراعظم نے شہزاداکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگیں۔ذرائع نے بتایا کہ شہزاد اکبر نے جو تفصیلات وزیراعظم کو دیں وہ نامکمل تھیں جبکہ وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ اور دستاویزات میں واضح فرق تھا اور وزیراعظم کو بتائی گئی مقدمات کی ٹائم لائنز میں بھی فرق تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی صورتحال اور وزیراعظم کودی گئی بریفنگ میں بھی تضاد تھا۔ذرائع کے مطابق دو روز قبل وزیراعظم نے شہزاد اکبر پر ناراضی کا اظہار کیا اور وزیراعظم آفس نے شہزاد اکبرسے استعفا دینے کا کہا تھا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کااجلاس ہوا جس میں وزیراطلاعات فواد چودھری نے شہزاداکبرکے استعفے پربات کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شہزاد اکبر کے حوالے سے زیادہ بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ شہزاد اکبر ڈیلیور نہیں کرسکے، وہ کسی اورکام کے تھے، ان کاکام کچھ اورتھا۔قبل ازیںٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شہزاد اکبر نے شدید دباؤ میں کام کیا، مافیاز پر کام کرنا آسان نہیں تھا لیکن انہوں نے بہترین طور پر کیسز کو دیکھا۔فوادچودھری نے شہزاد اکبر کو کوئی اور ذمے داری دیے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مزید اہم کام آپ کے منتظر ہیں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے شہزاد اکبر کے عہدہ چھوڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ شہزاد اکبر یا تو کام کر کے تھک گئے ہوں گے یا انہیں کوئی اور اچھا موقع مل رہا ہوگا۔شہباز گل نے کہا کہ ہو سکتا ہے شہزاد اکبر اپنی موجودہ ذمہ داری سے خود خوش نہ ہوں، بہت سے امکانات ہیں، اس بارے میں بہتر رائے شہزاد اکبر خود دے سکتے ہیں۔علاوہ ازیںوزیر اعظم عمران خان نے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا استعفامنظور کر تے ہوئے عہدے کے لیے 2ناموں پر مشاورت شروع کر دی ،ذرائع کا کہنا تھا کہ ان دو ناموں میں سے ایک نام نیب کے سابق عہدے دار کا بھی ہے، اس سلسلے میں حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے