ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان طالبان کا وفد مغربی حکام سے مذاکرات کیلیے ناروے پہنچ گیا

اوسلو (آن لائن) طالبان کا ایک وفد افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں ناروے پہنچ گیا، جہاں ناروے کی حکومت سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مذاکرات کیے جائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں طالبان کے ایک وفد نے اوسلو میں مغربی حکام کے ساتھ اپنی اہم ملاقاتوں سے قبل افغان سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ انسانی حقوق سے متعلق بات چیت کا آغاز کیا ہے۔ افغان وفد نے اپنے 3 روزہ دورے کے پہلے روز افغان خواتین کے حقوق کیلیے سرگرم سماجی کارکنوں اور انسانی حقوق کے رضاکاروں سے بات چیت کی۔ مذاکرات سے پہلے طالبان کے نائب وزیر ثقافت اور اطلاعات نے امیر خان متقی کا ایک بیان جاری کیا ہے۔ جس میں کامیابیوں سے بھرے اچھے سفر کی امید کا اظہار اور ناروے کا شکریہ ادا کیا گیا تھا، جس ملک کے بارے میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ یورپ کے ساتھ مثبت تعلقات کیلیے ایک ذریعہ بن جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں