English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپیکرقومی اسمبلی نے ثاقب نثار کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلبی کی مخالفت کردی

اسلا م آباد:قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے سامنے طلبی کی مخالفت کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین کمیٹی میاں جاوید لطیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معاملے کو ایجنڈے سے نکالیں تو کمیٹی کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔اسپیکرقومی اسمبلی کے مطابق ثاقب نثارکا شریف فیملی کیخلاف احکامات دینے کا معاملہ عدالت میں ہے لہذا چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات عدالت میں زیرالتوا معاملے کو زیربحث نہ لائی۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پہلے ہی ثاقب نثارکوکمیٹی میں بلانے کی مخالفت کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے