کابل(آن لائن ) افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان سے شکوہ کیا ہے کہ انہیں انٹرنیٹ مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے، نیز پاکستان افغانستان کی حدود میں فریکونسیوں کو تباہ کر رہا ہے، پاکستان اس سے احتراز کرے۔ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کی سربراہی میں وفد نے افغان وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و مخابرات مولوی نجیب اللہ حقانی اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔ افغان حکام کی جانب سے کئی شکوے کیے گئے اور کچھ معاملات میں تعاون کی درخواست کی گئی۔افغان وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے منصوبوں میں افغانستان کے ساتھ کسی نے تعاون نہیں کیا،اگر پاکستان فائبر نوری کیبل کے ساتھ منسلک ہونے میں دلچسپی ظاہر کرے تو یہ دونوں ممالک کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا، پاکستان اس راستے سے یورپ تک ٹرانزٹ حاصل کرسکے گا اور جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا سے انٹرنیٹ ٹرانزٹ کے شعبے میں منسلک ہو جائے گا۔
The post پاکستان افغانستان کو انٹرنیٹ مہنگا فروخت کررہا ہے،طالبان حکومت appeared first on Daily Jasarat News.
