پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیڈ نے اوپنرز کے عمدہ کھیل کی بدولت پشاور زلمی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
Music to the ears
@RealHa55an strikes! #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvIU pic.twitter.com/12xFseMRIm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 30, 2022
زلمی کا پہلا نقصان میچ کے پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر اٹھانا پڑا ٹام کوہلر کیڈمور بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
ان کے بعد پشاور زلمی کے بلے باز یاسر خان بھی آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 9 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنائے اور فہیم اشرف کی باؤلنگ پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد حیدر علی بھی شاداب خان کی گیند پر 13 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
Pehli ball pe shikar! @76Shadabkhan is getting started
#HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvIU pic.twitter.com/KjIn9e2j4u
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 30, 2022
اسلام آباد یونائیٹڈ کو چوتھا نقصان گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے حسین طلعت کی صورت میں اٹھانا پڑا جو فہیم اشرف کی گیند پر 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔
35 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد تجربہ کار شعیب ملک کا ساتھ دینے شرفین ردرفورڈ آئے اور دونوں نے اسکور آگے بڑھانا شروع کیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کے لیے 73رنز کی شراکت قائم کی۔
DHUZZ
![]()
Only bandana Malik can produce these shots. #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvIU pic.twitter.com/tGymI7p6Ja— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 30, 2022
پشاور زلمی کی پانچویں وکٹ 108 رنز پر گری، جب شعیب ملک ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 25 رنز بنانے کے بعد محمد وسیم کی وکٹ بن گئے۔
دوسرے اینڈ پر موجود ردرفورڈ نے بہترین بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور نصف سنچری اسکور کی۔
انہوں نے 26 رنز بنانے والے بین کٹنگ کے ہمراہ 51 رنز کی شراکت بھی قائم کی لیکن اننگز کے 19ویں اوور میں حسن علی نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔
پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے، ردرفورڈ نے 46 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 70رنز کی اننگز کھیلی۔
Excellent hitting by @SRutherford_50
#HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvIU pic.twitter.com/5NYCsULvjm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 30, 2022
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز نے ٹیم کو جارحانہ انداز میں آغاز فراہم کرتے ہوئے صرف تین اوورز میں نصف سنچری مکمل کرا دی۔
پال اسٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے جارحانہ انداز اپنایا اور عثمان قادر کو چوکا لگا کر صرف 18 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔
اوپنرز نے ٹیم کو 10 اوورز کے اندر ہی 112 رنز کا فاتحانہ آغاز فراہم کیا جس کے بعد اسٹرلنگ رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 25 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 57رنز کی اننگز کھیلی۔
اس کے بعد ہیلز کا ساتھ دینے رحمٰن اللہ گرباز آئے اور دونوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مزید کسی نقصان کے بغیر فتح سے ہمکنار کرا دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 25 گیندوں قبل ہی باآسانی ہدف حاصل کر لیا اور ایونٹ کا 9 وکٹوں کی شاندار فتح کے ساتھ آغاز کیا۔
ایلکس ہیلز نے 54 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 82 رنز ک ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ رحمٰن اللہ نے 16 گیندوں پر 27رنز بنائے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف اب تک 16 میچز کھیل چکی ہیں جن میں پشاور زلمی نے 8 اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 7 میچ جیتے جبکہ ایک میچ نہیں ہوسکا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اس سے قبل ایونٹ کا دوسرا میچ دو روز پہلے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا جوکہ پشاور زلمی نے 5 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
منبع: ڈان نیوز
The post پی ایس ایل 2022: اسلام آباد یونائیڈ کی پشاور زلمی کو 9 وکٹوں سے شکست appeared first on شفقنا اردو نیوز.


