پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیڈ نے اوپنرز کے عمدہ کھیل کی بدولت پشاور زلمی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
Music to the ears 😍@RealHa55an strikes! #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvIU pic.twitter.com/12xFseMRIm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 30, 2022
زلمی کا پہلا نقصان میچ کے پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر اٹھانا پڑا ٹام کوہلر کیڈمور بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
ان کے بعد پشاور زلمی کے بلے باز یاسر خان بھی آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 9 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنائے اور فہیم اشرف کی باؤلنگ پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد حیدر علی بھی شاداب خان کی گیند پر 13 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
Pehli ball pe shikar! @76Shadabkhan is getting started 👌🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvIU pic.twitter.com/KjIn9e2j4u
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 30, 2022
اسلام آباد یونائیٹڈ کو چوتھا نقصان گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے حسین طلعت کی صورت میں اٹھانا پڑا جو فہیم اشرف کی گیند پر 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔
35 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد تجربہ کار شعیب ملک کا ساتھ دینے شرفین ردرفورڈ آئے اور دونوں نے اسکور آگے بڑھانا شروع کیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کے لیے 73رنز کی شراکت قائم کی۔
DHUZZ 💥
Only bandana Malik can produce these shots. #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvIU pic.twitter.com/tGymI7p6Ja— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 30, 2022
پشاور زلمی کی پانچویں وکٹ 108 رنز پر گری، جب شعیب ملک ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 25 رنز بنانے کے بعد محمد وسیم کی وکٹ بن گئے۔
دوسرے اینڈ پر موجود ردرفورڈ نے بہترین بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور نصف سنچری اسکور کی۔
انہوں نے 26 رنز بنانے والے بین کٹنگ کے ہمراہ 51 رنز کی شراکت بھی قائم کی لیکن اننگز کے 19ویں اوور میں حسن علی نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔
پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے، ردرفورڈ نے 46 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 70رنز کی اننگز کھیلی۔
Excellent hitting by @SRutherford_50 🔥 #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvIU pic.twitter.com/5NYCsULvjm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 30, 2022
