ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے دفاعی نظام نے متحدہ عرب امارات میں حوثیوں کے میزائل حملوں کو ناکام بنایا، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے کو ناکام بنانے کے لیے اپنا پیٹریاٹ دفاعی میزائل سسٹم استعمال کیا۔

وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکی فورسز نے متحدہ عرب امارات میں حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی بروقت کارروائی میں ناکارہ بنادیا۔

وائٹ ہائوس کی ترجمان نے مزید بتایا کہ حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کے دفاع میں یہ کارروائی متحدہ عرب امارات کی فورسز کے ساتھ مشترکہ طور پر کی گئی۔پریس سیکریٹری جین ساکی کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیر دفاع کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کوحوثی باغیوں کیخلاف ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات دئیے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور مل کر کام کر رہا ہے۔ تمام خطرات کا متحدہ عرب امارات اور اس کے لوگوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں