پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شہرہ آفاق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور یونائیٹڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 229رنز بنائے۔
It’s on!!!
Munro delivers the 3️⃣rd six to @SAfridiOfficial 🔥 #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvIU pic.twitter.com/KbdvbD1QL7— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 3, 2022
گلیڈی ایٹرز کے تمام ہی باؤلرز ناکامی سے دوچار ہوئے لیکن یہ میچ پی ایس ایل میں اپنا آخری سیزن کھیلنے والے شاہد آفریدی کے لیے یہ میچ سب برا خواب ثابت ہوا۔
No one: @manuz05 after landing in Pakistan:#HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvIU pic.twitter.com/0J17kg2Tqa
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 3, 2022
شاہد آفریدی کو 4 اوورز کے کوٹے میں ایک وکٹ کے عوض 67 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی اور وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں چار اوورز کے کوٹے میں سب سے زیادہ رنز دینے والے باؤلر بن گئے۔
Here’s the big shot! 50 for Azam! #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvIU pic.twitter.com/9tM9saY4OJ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 3, 2022
اس اوورز کے کوٹے کے دوران شاہد آفریدی کو 8 چھکے اور ایک چوکے پڑے۔
Boom 💥 #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvIU pic.twitter.com/pXoFPpJ1ou
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 3, 2022
اس سے قبل پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ظفر گوہر نے کرایا تھا جنہوں نے پچھلے سیزن میں پشاور زلمی کے خلاف 65رنز دیے تھے۔
Afridi finally gets him. Top knock by @MAzamKhan45 👏🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvIU pic.twitter.com/uVVU2vGkXO
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 3, 2022
