نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں سرکردہ مسلمان رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، تاہم وہ محفوظ رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رکن اسمبلی اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ اْس وقت ہوئی جب وہ اترپردیش میں الیکشن مہم مکمل کر کے دہلی واپس آرہے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن اسمبلی نے بتایا کہ واقعے کے وقت وہ میرٹھ سے دہلی جارہے تھے کہ ٹول پلازاکے قریب 4مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کی اور فوراً فرار ہوگئے۔فائرنگ سے گاڑی کے ٹائر پنکچر ہوگئے۔

