کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ کے تمام،5 راؤنڈز مکمل ہونے کے بعد خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کی ٹیموں نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی 2 پوزیشنز حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ خیبرپختونخوا انڈر13 نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 10 پوائنٹس جبکہ سدرن پنجاب نے 3 میچز جیت کر6 پوائنٹس حاصل کیے۔ٹورنامنٹ میں 2،2 میچز جیتنے والی سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیموں کے پوائنٹس کی تعداد 2،2ہے جبکہ سندھ 2 اور بلوچستان صفر پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔اس سے قبل ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ میں خیبرپختونخوا، سندھ اورسدرن پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے 83 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے بلوچستان کو شکست دی۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 187 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی ٹیم8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکی۔