اسلام آباد/کراچی (سید وزیر علی قادری) غیر قانونی طور پر جی بی مارخورز کا نام فروخت کرنے پر کشمیر پریمیئر لیگ ،خریدنے والا فریق اور گلگت بلتستان کے عناصر کے خلاف عدالت / ایف آئی اے اور دیگر تمام فورمز میں ٹیم کے نام کو غلط استعمال کرنے کی پاداش میں کیس دائر کرد یا جائے گا ۔ چئرمین جی بی مارخورز نے وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کی بھی اس دیرینہ مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار آدا کریں اور علاقے کے کلب اور ان کے مالکان کے ساتھ تعاون کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ سازشی عناصر ان کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام کشمیر لیگ سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر تے ہیں۔انشااللّہ بہت جلد گلگت بلتستان پریمیئر لیگ کر ائی جائے گی جس کی تیاریاں جاری ہیں۔اسلام آباد انتظامیہ اور سرینا ہوٹل کے مالکان بھی اس غیر قانونی اقدام کوجی بی مارخورز کا نام استعمال کرنے والے گروہ کو باز رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر حالات کی تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔بانی چئیرمین و مالک جی بی مارخور کرکٹ کلب رشید عالم فاروقی سے گفتگو کرتے ہویے کہا کہ آپ اور آپ کے اخبار کے توسط سے میں یہ بات عام و خاص کو بذریہ بیان یہ بتانا چاہتا ہون ‘‘ اطلاع عام خبردار ‘‘ جی بی مارخور میں (رشید عالم فاروقی) نے 2010 میں قیام عمل میں لایا اور 2018 میں اسے پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں میں رجسٹرڈ بھی کرایا گیا۔ الحمدللّہ جی بی مارخور کے نام پہ گلگت بلتستان کی سیاحت، ثقافت اور کھیلوں کی ترقی کے لئے میری سرپرستی میں میری پوری ٹیم گلگت بلتستان کا نام روشن کرتی آرہی ہے۔ امید ہے بہت جلد جی بی مارخور کی کرکٹ ٹیم پاکستان سپرلیگ میں بھی شامل ہوجائیگی جس کے لئے میں نے عدالت عالیہ(سپریم کورٹ) میں بھی کیس دائر کیا ہوا ہے۔ مگر افسوس! باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گلگت بلتستان کے کچھ مفاد پرست نام نہاد ٹولے کے ساتھ ملکر ایک گروپ متحرک ہوکر جی بی مارخور کا نام استعمال کرکے کشمیر پریمیئر لیگ میں غیر قانونی طور پر شامل ہوناچاہتا ہے۔ میں تمام مفاد پرست ٹولوں کو متنبہ کرتا ہوں کہ آپ تمام کا انجام بھیانک ہوگا۔ جی بی مارخور کے نام سے اس تنظیم کے قیام کے لئے ہم نے اپنی زندگی وقف کردی ہے۔ عنقریب عدالت / FIA اور دیگر تمام فورمز میں اپنی ٹیم کے نام کو غلط استعمال کرنے کے پاداش میں کیس دائر کردی جائیگی۔

