اینٹیگ (جسارت نیوز):بھارت نے5ویں مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکہ میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ سر ویون رچرڈز اسٹیڈیم، اینٹیگا میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انگلینڈ انڈر 19 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.5 اوورز میں 189 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، جیمز ریو نے 95 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز میں جیمز سیلز 34 اور جارج تھامس27رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ راج باوا نے 5 اور روی کمار نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بھارت انڈر19نے مطلوبہ ہدف 47.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شائق رشید اور نشانت سندھو نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 50,50رنز بنائے۔ جوشوا بائیڈن، جیمز سیلز اور تھامس سپنوال نے2,2وکٹیں حاصل کیں۔ راج باوا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
