ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا : لاوے کا جما ہوا تودا گاؤں پر آگرا

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں شدید بارش کی وجہ سے جمے ہوئے لاوے کا بڑا ٹکڑا ایک گاؤں پر آگرا۔ تودا گرنے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ انڈونیشیا کے ماؤنٹ میراپی کی ڈھلوان کے ارد گرد ہونے والی شدید بارش کے باعث یوگیاکارتا کے دریائے بویونگ کے کنارے پیش آیا۔ واضح رہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میں سے ایک ماؤنٹ میراپی وسطی جاوا اور یوگیاکارتا کے صوبوں کے درمیان سرحد پر واقع ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں