سڈنی(جسارت نیوز)عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان آسٹریلیا کے دائیں ہاتھ کے بیٹر مارنس لابو شین 24سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بننے پر کافی پرجوش ہیں۔مارنس لابو شین نے ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 24سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم میں شامل ہونے پر میں کافی پرجوش ہوں۔واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے منگل کے روز24برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کی فل اسٹرنتھ 18 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا، آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔
