English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دس بہترین وزراء میں شامل نہ ہونے پر فواد چوہدری کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد: بہترین کارکردگی دکھانے والے 10 وزرا میں شامل نہ ہونے پر وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے 10 وزراء میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے، تاہم فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور شوکت ترین اس فہرست میں جگہ نہ بناسکے۔

فواد چوہدری نے کابینہ کے دس وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارک باد دی۔

بہترین کارکردگی دکھانے والے وزراء میں شامل نہ ہونے پر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اس بار اس لئے جگہ نہیں بنا سکے کہ کارکردگی ان پراجیکٹس پر عملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جو وزارت وزیراعظم آفس کو دیتی ہے، میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو میرے خیال میں زیادہ سود مند ہوں گے۔

انہوں نے اس امید کا اظیار کیا کہ وہ اگلی دفعہ انشاللہ بہترین کارکردگی دکھانے والی وزراء کی فہرست میں شامل ہوں گے۔

 

خیال رہے کہ بہترین کارکردگی میں مراد سعید کی وزارت مواصلات پہلے، اسد عمر کی وزارت منصوبہ بندی دوسرے، ثانیہ نشتر کی سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کی وزارت تیسرے نمبر پر، شفقت محمود کی وزارت تعلیم چوتھے، شیریں مزاری کی وزارت انسانی حقوق پانچویں نمبرپر، خسرو بختیار کی وزارت صنعت و پیداوار چھٹے، معید یوسف کی وزارت قومی سلامتی ساتویں، وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی وزارت تجارت آٹھویں، شیخ رشید کی وزارت داخلہ نویں اور فخرامام کی نیشنل فوڈ سیکورٹی کی وزارت دسویں اور آخری نمبر پر رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے