English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرا خیال تھا کہ تبدیلی جلدی لائی جاتی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والی وفاقی وزارتوں کے لیے مراعات کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں بہترین کارکردگی دکھانے والی 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی وزارتوں کو مراعات دی جائیں گی۔

عمران خان نے کہا کہ تعریفی اسناد کی تقسیم سے وزارتوں کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی، مراد سعید کو پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد دیتا ہوں، مراد سعید کی وزارت کی کارکردگی بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر وزرا سے بھی کہوں گا محنت کریں، بیوروکریسی میں کارکردگی کی بہتری کے لیے مراعات دینے چاہییں، پرائیویٹ سیکٹر میں سرٹیفکیٹ بہترین کارکردگی پر دیے جاتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سزا اور جزا کے بغیر دنیا کا کوئی نظام کامیاب نہیں ہوسکتا، لوگ نجی اسپتالوں کا رخ اس لیے کرتے ہیں کہ سزا جزا کا قانون نہیں، دنیا میں وزارت ہو یا شعبے سب میں سزا اور جزا کا نظام ہونا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ میرا خیال تھا تبدیلی جلدی لائی جاتی ہے مگر نظام میں کمزوریوں کے باعث ایسا نہیں ہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے