English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیبیا: اقوام متحدہ نے عبوری وزیر اعظم کی حمایت کردی

القمر

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے لیبیا میں عبوری وزیر اعظم کی حمایت کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق لیبیا کی پارلیمانی ارکان کی اکثریت سابق وزیر داخلہ فتحی باش آغا کو وزیر اعظم بنانے کی حامی ہے، تاہم عالمی ادارہ عبدالحمید دبینہ کو بطور عبوری وزیر اعظم برقرار رکھنے پر مصر ہے۔ واضح رہے کہ لیبیا میں 2011 ء میں سابق حکمران معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک کوئی مستحکم حکومت نہیں قائم ہو پائی ہے۔ ملک میں صدارتی انتخابات گزشتہ دسمبر میں ہونے والے تھے، تاہم اس میں ناکامی ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے