مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینیوں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 3 نوجوانوں کی شہادت کے خلاف ہڑتال کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے نابلس، رام اللہ، جنین، طولکرم اور البیرہ میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس احتجاج کی طلبہ تنظیموں کی بھی بھرپور حمایت حاصل ہے اور وہ اپنی تعلیمی مصروفیات معطل کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر شہدا کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماعات میں شرکت کریں گی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل نابلس میں شہید کیے گئے 3 فلسطینی نوجوانوں کی نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی تھی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر چھاپے مارتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس اور رام اللہ سے 6 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق 5نوجوانوں کو مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے حزما، جب کہ ایک کو رام اللہ کے قصبہ عابود سے حراست میں لیا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال بھر میں 8 ہزار فلسطینی پابندسلاسل کیے گئے ۔
The post فلسطینی نوجوانوں کی شہادت‘ مغربی کنارے میں ہڑتال appeared first on Daily Jasarat News.
