English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اشتعال انگیز تقاریر، میڈیا ہائوسز حملہ کیس‘ چشم دیدگواہ کے انکشاف

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر، میڈیا ہائوسز حملہ کیس میں چشم دیدگواہ نے انکشاف کیاہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) قیادت کی اشتعال انگیز تقاریر اور میڈیا ہائوسز پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ مقدمے کے چشم دید گواہ انسپکٹر ہاشم بلو نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور دیگر کے خلاف گواہی دے دی۔رینجرز کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر رانا خالد حسین نے گواہوں سے سوالات کیے، اس موقع پر گواہ نے بتایا کہ کارکنان کی تعداد کم ہونے پر بانی ایم کیو ایم نے وقوع والے دن ڈاکٹر فاروق ستار کو گالیاں دیں۔ انسپکٹر ہاشم بلو نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے فاروق ستار کو 5 لاکھ افراد جمع کرنے کا کہا تھا‘ بانی متحدہ کے غصے پر فاروق ستار نے کہا بھائی آپ جو کہیں گے ہم کریں گے۔ گواہ نے مزید کہا کہ بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد مجمع طیش میں آیا، کارکنوں نے جلسہ گاہ سے اٹھ کرجلائو گھیرائو شروع کردیا۔ انسپکٹر ہاشم بلو نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کارکنوں نے پولیس وین سمیت گاڑیوں کو آگ لگائی، پرتشدد واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے، اسی دوران میڈیا ہائوس پرحملہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے