ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسکان خان کو جاپانی تنظیم کا اسکالر شپ دینے کا اعلان

نئی دہلی: بھارتی میں انتہا پسند ہندوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے والی لڑکی مسکان خان کے لیے جاپان کی تنظیم نے اسکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کی مشہور و معروف کاروباری تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل نے مسکان خان کے لیے جاپان سمیت کسی بھی ملک میں اعلی تعلیم کی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔پاک جاپان برنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے بہادر مسکان خان کے والدین کے نام ایک خط تحریر کیا جس میں انہوں نے مسکان خان کی ہمت اور بہادری کو سلام پیش کیا۔صدر رانا عابد حسین نے خط میں لکھا کہ وہ اپنی اس ہندوستانی بہن اور بیٹی کے جذبہ ایمانی سے بہت متاثر ہیں، مسکان خان نے تن تنہا انتہا پسند جنونی ہندوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔

انہوں نے کہا مسکان خان کے اس عمل سے پوری دنیا کے مسلمانوں اور عالمی برادری کی توجہ بھارت کی جانب مرکوز ہو گئی ہے جہاں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روز کا معمول بن چکا ہے۔پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر نے اپنے خط میں لکھا کہ مسکان خان کے اللہ اکبر کے نعرے نے تمام عالم اسلام کو تازہ دم کر دیا ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں