English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی ایف 22 لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

ابو ظہبی: امریکی ایف 22 لڑاکا طیارے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی ایک ایئربیس پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ پیشرفت حوثی باغیوں کی طرف سے ابوظہبی پر متعدد حملوں کے بعد عمل میں آئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ایئرفورس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوری میں ہونے والے حملوں کے سلسلے کے بعد امریکی طیاروں کی تعیناتی کا مقصد متحدہ عرب امارات کے لیے امریکی سپورٹ کا اظہار ہے۔

امریکی ایئرفورس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ففتھ جنریشن طیاروں کی تعیناتی امریکی وزیر دفاع کے حکم پر عمل میں آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے