ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کالام ونٹر سنو اسپورٹس فیسٹیول ،تھروبال ایونٹ پشاور کے نام

پشاور(جسارت نیوز)ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس سوات کے زیر اہتمام کالام ونٹرسنو اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں تھرو بال اور چک بال مقابلے اختتام کو پہنچ گئے اس موقع پرڈپٹی کمشنر سوات جنید خان اور ڈائریکٹر یوتھ سلیم جان مہمان خصوصی تھے ۔کالام کرکٹ گرائونڈ پر سہ روزہ کالام ونٹر اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں گزشتہ روز تھروبال کے فائنل میچ میں نوشہرہ نے پشاور کو شکست دیکر چمپئن شپ اپنے نام کرلی پہلے سیمی فائنل میں پشاور نے مردان کو15-10 اور 15-11 سے شکست دی ، دوسرے سیمی فائنل میں نوشہرہ نے سوات کو 15-7اور 15-5 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا،اسی طرح فیسٹیول میں چک بال فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہزارہ ڈویژن نے بنوں کو 19-17 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، پہلے سیمی فائنل میں ہزارہ نے پشاور 14-12 دوسرے سیمی فائنل بنوں نے مردان کو 33-19 سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں