English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وبا کا فوری خاتمہ ناممکن ہے، عالمی ادارہ صحت

القمر

جنیوا (صباح نیوز) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا وبا کا فوری خاتمہ ناممکن ہے، دنیا کو کورونا کی نئی قسموں کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں کورونا ویکسین کی سہولیات اور تیاریوں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنس دان سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ کورونا کے خاتمے کا کہنا غلط ہو گا کیونکہ یہ ابھی ناممکن نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وائرس کی مزید قسمیں سامنے آئیں گی۔ سائنسی اور طبی ماہرین نے کورونا کے تغیرات اور اس کی دیگر قسموں کا جائزہ لیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کورونا کی مزید قسمیں سامنے آئیں گی اور دنیا کو کورونا کی نئی قسموں کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا کی تغیر شدہ قسم اومی کرون تیزی سے پھیل رہی ہے، جو اب تک تو ہلاکت خیز ثابت نہیں ہوئی مگر اس کے پھیلنے کی شرح گذشتہ اقسام کے مقابلے میں کہی زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے