English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل پلے آف اور فائنل کے تمام آن لائن ٹکٹس فروخت

القمر

 

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ کے پلے آف اور فائنل کے تمام آن لائن ٹکٹس فروخت ہوگئے۔تمام آن لائن ٹکٹس ویب سائٹ بک می ڈاٹ پی کے پر فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ چیف ایگزیکٹو فیضان اسلم نے ٹکٹس فروخت ہونے کی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چند میچز کے مخصوص انکلوژر کے ٹکٹ محدود تعداد میں اب بھی دستیاب ہیں، کراچی کی نسبت لاہور میں پی ایس ایل کے میچز کے لیے شائقین کی دلچسپی زیادہ دیکھی گئی، لاہور قلندرز ٹیم کے تمام میچز کے ٹکٹ سب پہلے آن لائن فروخت ہو ئے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور میں میچز شروع ہونے کے بعد شائقین نے پلے آف مرحلے اور فائنل کے آن لائن ٹکٹ بک کرانے میں زیادہ دلچسپی لی، لیگ میچز کی کم سے کم قیمت اڑھائی سو روپے رکھی گئی تھی، پلے آف کے لیے ایک ہزار اور فائنل کے لیے جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 1500 رکھا گیا، فائنل کا مہنگا ترین ٹکٹ ہاسپٹیلٹی باکس کا7ہزار روپے ہے۔واضح رہے کہ این سی او سی نے 15 فروری سے 100 فیصد تماشائیوں کے اسٹیڈیم داخلے کی اجازت دے رکھی ہے۔ 12 سال سے کم عمر بچے بھی میچز دیکھنے آرہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے