English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے‘ منیراکرم

القمر

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی سے متاثر نہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔ مختلف ممالک کے مندوبین سے ملاقاتوں میں انہوں نے واضح کیا کہ بھارت بین الاقوامی
برادری کے سامنے خود کو دہشت گردی سے متاثر ملک کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا پاکستان نے موثر طریقے سے مقابلہ کیا ہے‘ بھارت دہشت گردی سے متاثر نہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے‘ ہمارا سب سے بڑا چیلنج دہشت گرد حملے ہیں جن کی مالی معاونت، سرپرستی اور حمایت بھارت کر رہا ہے جن میں سے بعض حملے افغانستان کی سرزمین سے بھی کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی فعال حمایت سے ٹی ٹی پی اور جے یو اے کے دہشت گرد گروہ پاکستان میں فوجی اور شہری اہداف کو سرحد پار سے دہشت گرد حملوں میں نشانہ بنا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے