ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسمگلنگ میں تین گنا اضافہ ہو چکا، صنعتیں شدید دباﺅ میں ہیں،جاوید قصوری

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جنرل (ر) پرویز مشرف کے مقد مے کو نیب کے لیے ٹیسٹ کیس قرار دینا اہم ہے۔

محمد جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ جب تک احتساب کا نظام بلا تفریق کام نہیں کرے گا، اس پر عوام کا اعتماد قائم نہیں ہو سکتا ۔ ملک و قوم کو تحریک انصاف کا سلیکٹڈ احتساب کسی طور پر قابل قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس کسی نے بھی ملک کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا وہ جواب دہ ہے۔ حکمرانوں کی ترقی و خوشحالی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک طرف قومیں سائنس و ٹیکنالوجی پر خرچ کرکے اس کے ثمرات سے استفادہ کررہی ہیں جب کہ دوسری طرف پاکستان میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی مجموعی رقم2655ملین روپے کا پانچواں حصہ بھی استعمال نہیں کرسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارتوں کی ناقص کارکردگی پر متعلقہ وزراءکی چھٹی ہونی چاہیے تھی مگر وزیر اعظم انھیں اعلیٰ کارکردگی کے سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں۔ قوم کو گمراہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ 22کروڑ عوام مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف  تینوں کو آزماچکے ہیں۔ان سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی ۔ محمد جاوید قصور ی نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پاکستان میں ا سمگل ہوکر آنے والی مصنوعات میں تین گنا اضافہ ہوچکا ہے، مگر لا انفورسمنٹ اور ریگولیٹری اتھارٹیزاسمگلنگ کو روکنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہیں۔ جیسے جیسے پاکستان کے اندر مہنگائی بڑھتی چلی جائے گی ویسے ویسے اسمگلنگ میں بھی اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں