نیو یارک (آن لائن) اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات پر پاکستان کے قونصلر برائے اقوام متحدہ عمرصدیق نے کرارا جواب د یتے ہوے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے نتیجے میں افغانستان کے بعد متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے اور اس بارے میں پوری دنیا جانتی ہے ۔ غیر ملکی خبرر ساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی مندوب نے پاکستان اور افغانستان میں امریکی انخلا کے بعد حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ اور داعش کی سرپرستی بھونڈا الزام پاکستان پر عاید کیا۔ پاکستان کے قونصلر برائے اقوام متحدہ عمرصدیق نے بھارت کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے جواب دیا کہ یہ حقیقت کسی سے چھپی نہیں کی پاکستان اور خطے میں دہشت گردی میں کون ملوث ہے اور کون پاکستانْ میں دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے سوائے ایک ملک کے جو کہ خود دہشت گردی میں نا صرف ملوث ہے بلکہ جنوبی ایشیا میں ہمسایہ ممالک میں بزدلانہ کارروائیوں کی شروعات بھی کی جا رہی ہے۔ عمرصدیق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ سمجھانے کی بھی ضرورت نہیں کہ ماضی میں ٹی ٹی پی اور جماعت االاحرار نے بھارت کی مدد سے افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی سینکڑوں کارروائیاں کیں۔ ہم نے اس حوالے سے ناقابل تردید ثبوت اقوام متحدہ کو پہلے ہی فراہم کر دیے ہیں۔
The post اقوام متحدہ، پاکستان کا بے بنیاد الزامات پر بھارت کو کرارا جواب appeared first on Daily Jasarat News.