کراچی(اسٹاف رپورٹر)حب اوشین ریزیڈنسی آل لسبیلہ کراچی اوپن فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسراسیمی فائنل میچ نیشنل شاہین کلب بلدیہ اور ینگ پنجگور کلب لیاری کے درمیان کھیلا گیا ۔میچ صفر سے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پیلنٹی ککس پر ہوا جس میں نیشنل شاہین کلب بلدیہ نے ینگ پنجگور کلب لیاری کو 3 کے مقابلے میں 4 گو ل سے شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔میچ کے مہمان خاص سماجی رہنما پرویز احمد دودا تھے جن کو گراؤنڈ پہنچنے پر ادریس رند نے اجرک پہنا کر ان کا ستقبال کیا دوران وقفہ دونوں ٹیموں کا کھلاڑیوں کے تعارف کیاگیا اس موقع پر مہمان خاص کے ہمراہ دین جان عمرانی ،ادریس رند ،عبدالقادر مینگل ، محمد عثمان رند ، شیراز نفیس بلوچ ،سابق کرکٹر عبدالقیوم بلوچ ،عطاالرحمن زیری ، مولا بخش حیدر تھے۔میچ کے ریفری عدنان نے سپروائز کی جبکہ معاونت زائد عشاق ، اور دلمراد نے کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض قربان شہزاد نے سر انجام دییمیٹیٹر علی اکبر بڈول اور مقبول گوہر تھے۔
