ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فرانس اور بحرین کے قونصل جنرل کی ملاقات

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فرانسیسی قونصل جنرل ملاقات کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے منگل کو فرانس اور بحرین کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل جنرل مسٹر کرسچن ٹیسٹوٹ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں اور سیاحت میں بھی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔ فرانسیسی قونصل جنرل نے کہا کہ وہ فرانس کے سرمایہ کاروں کے وفد لائیں گے۔ علاوہ ازیں مراد علی شاہ سے بحرین کے قونصل جنرل یاسرعیسی اجلان الھدیٰ نے الوداعی ملاقات کی وزیراعلیٰ سندھ نے قونصل جنرل کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قونصل جنرلز کو شیلڈ، اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں