ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین نے اسرائیلی جاسوس سافٹ وئیر پر پابندی کا مطالبہ کردیا

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے اسرائیل کی این ایس او کمپنی کے تیار کردہ پیگاسس سافٹ ویئر پر پابندی کا مطالبہ کردیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی یونین کے ڈیٹا واچ ڈاگ نے سافٹ ویئر پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ای ڈی پی ایس کا کہنا ہے کہ پیگاسس اسپائی سافٹ ویئر سے شہریوں کے نجی معاملات میں مداخلت کی جارہی ہے۔ دنیا بھر میں سیاست دانوں اور دیگر سرکردہ رہنماؤں کے فون کی جاسوسی کے الزام پر اسرائیلی کمپنی عالمی دباؤ کا شکار ہے۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فرانسیسی میڈیا تنظیم فوربڈن اسٹوریز کو گزشتہ سال 50 ہزار سے زائد فون نمبروں تک رسائی ملی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں