ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائیکورٹ کی لاپتا افراد کو فوری طورپر بازیاب کرانے کی ہدایت 

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران پولیس اور دیگر حکام کو لاپتا افراد کو فوری بازیاب کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 31 مارچ تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت ایک لاپتا شہری کی بہن نے کہا کہ میرا بھائی سید علی مہدی 4 سال سے لاپتا ہے۔ چار سال میں دس جے آئی ٹیز کے سامنے بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔ والد کا انتقال ہوگیا ہے میری ماں بھی بیمار ہیں۔ ایک لاپتہ شہری کی بیوی نے بتایا کہ شوہر 2018 سے لاپتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ شہریوں سے متعلق مختلف اداروں خطوط لکھے ہیں، جواب آنے تک مہلت دی جائے۔ پی ٹی ایف کی رپورٹ بھی تاحال موصول نہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر لاپتا علی مہدی سمیت دیگر لاپتا شہریوں سے متعلق پی ٹی ایف رپورٹ طلب کرلی۔ عدالتنے پولیس اور دیگر حکام کو لاپتا افراد کو فوری بازیاب کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 31 مارچ تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں