گوجرنوالا(جسارت نیوز)آل پاکستان کمشنر گوجرانوالا گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، واپڈا، نیوی، ماڑی پیٹرولیم اور پنجاب کلرز سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرگئیں۔ سیمی فائنلز ایک روز وقفہ کے بعد کل کھیلے جائینگے۔ واپڈا نیوی کے مدمقابل ہوگی جبکہ پنجاب کلرز ماڑی پیٹرولیم سے نبرد آزما ہوگی۔ پہلا سیمی فائنل 3 بجے سہ پہر جبکہ دوسرا سیمی فائنل 6 بجے شام برقی روشنی میں کھیلا جائیگا۔ جبکہ فائنل 19 فروری کو کھیلا جائیگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیر نگرانی و پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گکھڑ اسپورٹس کمپلیکس گوجرانوالا میں آل پاکستان کمشنر گوجرانوالا گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے راؤنڈ میچز کے آخری روز 3 میچز کھیلے گئے۔ ایونٹ کے چوتھے دن کا پہلا میچ پورٹ قاسم اور سندھ کے درمیان کھیلا گیاجو کہ پورٹ قاسم نے 3-6 سے جیت لیاپورٹ قاسم کی جانب سے عبدالرحمن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 جبکہ محسن نے ایک گول اسکور کیا۔سندھ ہاکی ٹیم کی جانب سیزین,قادر اور حارث ایک ،ایک گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ دوسرا میچ نیوی اور ماڑی پیٹرولیم کے درمیان کھیلا گیاجو کہ ماڑی پیٹرولیم نے 2-3 سے جیت لیاماڑی پیٹرولیم کی جانب سے عمیر ستار,غضنفر ,ارباز نے گول اسکور کیے جبکہ نیوی کی جانب سے سفیان نے 2 گول اسکورر کیے ایونٹ کا تیسرا دلچسپ میچ واپڈا اور پنجاب کلر کے درمیان کھیلا گیاجو 3-3 گول سے برابر رہا۔واپڈا کی جانب سے سلمان , عبدالرحمن, عاطف نے ایک، ایک گول اسکور کیے جبکہ پنجاب کی جانب سے ابوبکر,حمزہ اور ابوذر ایک، ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔
