English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،بین کٹنگ اور سہیل تنویر پر جرمانہ

القمر

لاہور(نمائندہ خصوصی) بین کٹنگ اور سہیل تنویر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7کے بائیسویں میچ میں پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر پشاور زلمی کے بین کٹنگ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر پر میچ فیس کا 15 ، 15فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔دونوں کھلاڑی میچ کے دوران نامناسب اشارہ کرنے پرپی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.6کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔یہ واقعہ پشاور زلمی کی اننگز کے دوران اس وقت پیش آیا جب بین کٹنگ نے لگاتار تیسرا چھکا جڑنے کے بعدسہیل تنویر کو انگلی سے نامناسب اشارہ کیا۔جواب میں سہیل تنویر نے بھی اسی اننگز کے آخری اوور کی پہلی گیند پر نسیم شاہ کی گیند پر بین کٹنگ کا کیچ پکڑنے کے بعد یہی اشارہ کیا۔میچ ریفری علی نقوی کا کہنا ہے کہ اس قسم کے نامناسب اشاروں کی کھیل میں کوئی جگہ نہیں ہے، تمام کھلاڑیوں کو اپنی آن اور آف دا فیلڈ ذمہ داریوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے، یہ تمام کھلاڑی نئی نسل کے لیے رول ماڈل ہیں اور ان رویہ سے نوجوان نسل کو غلط پیغام جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 7 کے دوران بہترین میچز جاری ہیں تاہم اس دوران کھلاڑیوں کو اسپرٹ آف کرکٹ کا مکمل خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری علی نقوی کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے