اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کل کی بجائے آج عدم اعتماد کی تحریک لے آئے ، اپوزیشن کو ہر محاز پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کل کی بجائے آج عدم اعتماد کی تحریک لے آئے اپوزیشن کے دعوے ہر لحاظ سے غلط ثابت ہوئے اپوزیشن جب بھی میدان میں آئی اسکوناکامی کا سامنا کرنا پڑا اپوزیشن والے ہر محاظ پر ناکام ہوئے ،ہمارے اتحادیوں نے ہر میدان میں ثابت کیا کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں ۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن کا بڑا مسئلہ مقصود چپڑاسی ہے ،مقصود چپڑاسی کی تنخواہ 25 ہزار ہے جبکہ ان کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلےکرپٹ مافیا این آر او کے لیے اکھٹا ہوا ہے اپوزیشن کو 2023 کے عام انتخابات کا انتظار کرنا ہوگا، ڈی آئی خان میں بھی پی ڈی ایم کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
