English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کالج گیمز ٹگ آف وار ایونٹ کا رنگا رنگ آغاز

القمر

کراچی :سندھ کالج گیمز ٹگ آف وار ایونٹ کا رنگا رنگ آغاز ہوگیااسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر پارس ڈیرو اور نزیر احمد مدنی پہلے روز مہمانان خصوصی تھےبوائز میں گلستان اور گرلز میں رعنالیاقت کی کامیابی کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر انتظام
3 روزہ ایونٹ کے پہلے روز بوائز اینڈ گرلز کے 24میچوں کا فیصلہ ہوا ۔ بوائز ایونٹ میں 36اور گرلز ایونٹ میں 42کالجز نے شرکت کی تصدیق کی تھی ۔
ایونٹ کا افتتاح رنگا رنگ تقریب میں کیا گیا ۔ افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی اسپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ سندھ برائے یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ پارس ڈیرو تھے ۔
افتتاحی میچ میں رعنا لیاقت کالج نے ریاض کالج کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔ بوائز ایونٹ کے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی نذیر احمد مدنی تھے ۔
بوائز کے ایونٹ میں گلستان جوہر کالج نے فتح سمیٹ کر کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کرلی ۔ گرلز ایونٹ کی ٹورنامنٹ ڈائرکٹر حمیرا صدیقی ،خالدہ ناز اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائرکٹر جبکہ مینا ،نایاب ،اوکاشا،سمیہ اور زینب ٹیکنیکل آفیشل جبکہ بوائز میں نصرت حسین ٹورنامنٹ آرگنائزر ،محمد ندیم اسسٹنٹ ٹی ڈی جبکہ ٹیکنیکل آفیشل میں ایم اصغر ،عمر شاہین،اشعر قریشی اور ایم ندیم شامل ہیں ۔
3 روزہ مقابلوں کا فائنل ہفتہ کو کھیلے جائیں گے ۔ پہلے روز کے مقابلوں کے موقع پر سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر گلفراز احمد خان ،نائب صدر راجا عبدالحمید ،پروفیسر محمد محبوب ،سر سید یونیورسٹی کے ڈائرکٹر اسپورٹس مبشر مختار،شمیم اختر عباسی ،محمد خلیل ،رفعت جہاں ،ماجدہ حمید،خالدہ ناز ،حمیرا صدیقی ،اصغر علی ،انتصار حیدر،محمد نوید اور دیگر بھی موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے