مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح محلے میں سرگرم کارکن محمد ابو الحمص کے دفتر کو 24 گھنٹوں کے اندر دوسری بار مسمار کردیا۔ اس موقع پر قابض فوج نے فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ابو الحمص کا دفتر شیخ جراح کے محلے میں ایک پہاڑی پر واقع ہے جو کہ انتہا پسند اسرائیلی رکن پارلیمان اتمار گویر کے دفتر کے خیمے کے سامنے ہے۔ بن گویراپنا دفتر شیخ جراح محلے کے وسط میں منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ دوسری جانب رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں نبی صالح میں قابض اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کئی شہری ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے اور آنسو گیس کی شیلنگ سے بے ہوش ہوگئے۔ جھڑپیں بدھ کے روز شہید نہاد برغوثی کی نماز جنازہ کے بعد شروع ہوئیں۔ قابض فوجیوں نے نماز جناز میں شریک شہریوں پر آنسو گیس کے شیل برسائے۔ جواب میں نوجوانوں نے ٹائر جلائے اور فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔ادھر جنین شہر میں اسرائیلی سپاہیوں نے 3فلسطینی نوجوانوں کو زخمی اور 2کو قید کر لیا۔
The post اسرائیلی فوج کا شیخ جراح پر دھاوا ، فلسطینی تنظیم کا دفتر مسمار appeared first on Daily Jasarat News.
