ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی: آندھی اور طوفان سے کئی گاڑیاں تباہ‘ نظام مفلوج

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں آندھی اور طوفان کی وجہ سے زیادہ تر صوبوں میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے جبکہ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بری طرح متاثر رہا۔ 16میں سے 7صوبوں میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آندھی کے ساتھ نصف گھنٹے تک 152 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں۔ تیز ہواؤں سے ہوائی سفر بھی متاثر ہوا ہے اور 20پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اس دوران مکانات کی چھتیں گرنے سے کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ حکام نے ہنگامی کارروائی شروع کردی ہیں۔

The post جرمنی: آندھی اور طوفان سے کئی گاڑیاں تباہ‘ نظام مفلوج appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں