کینبرا(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا نے انتہاپسند صہیونی ریاست کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کردیا۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق اپریل میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا جائے گا، جس کے بعد مزاحمتی تنظیم حماس کی مالی امداد پر پابندی ہوگی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 25 سال تک قید ہوسکتی ہے۔دوسری جانب حماس نے آسٹریلوی اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو دہشت گرد قرار دینا چاہیے تھا۔ادھر لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے کہا ہے فلسطینی عوام قابض اسرائیلی دشمن کے مقابلے میں ثابت قدمی دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے سامنے آزادی کا وسیع افق موجود ہے اور مزاحمت فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے۔ اسرائیل شکست کھا چکا ہے اور اسے مزاحمت کے سامنے پسپائی کا سامنا ہے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ فلسطین میں یہودی آباد کاروں کے حملے جاری ہیں اور انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں برقہ کے مقام پر فلسطینیوں کے زیتون کے باغات پرحملہ کرکے زیتون کے 300 پودے تلف کردیے۔انسانی حقوق گروپ ’ہیومینان‘ کے مطابق 2021ء کے دوران فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
The post آسٹریلیا نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا appeared first on Daily Jasarat News.
