ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی چینل سے منسلک سینئر صحافی جاں بحق ہوگئے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نارتھ ناظم آباد کی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا، صحافی اطہر متین کو مسلح ملزمان نے روکنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے ملزمان کی موٹر سائیکل کو اپنی گاڑی سے ٹکر مار کر گرا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں سے ایک نے صحافی کی کار پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ملزمان شہری کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ ڈکیتی پر مزاحمت کا لگتا ہے تاہم حتمی طور پر تفتیش کے بعد کچھ کہا جا سکتا ہے۔

صحافی اطہر متین بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر آرہے تھے، انہیں ایک گولی لگی جس سے ان کی موت واقع ہوئی، جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کی گولی کا ایک خول ملا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں