پنگریو:جماعت اسلامی کے تحت ضلع بدین کے تین مقامات بدین، گولارچی، ٹنڈوباگو سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مہنگائی بیروزگاری بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے مظاہرے سے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ نائب امرا سید داود شاہ گیلانی، اللہ بچایو ہالیپوٹہ، غلام رسول احمدانی، عبدالکریم بلیدی، جنرل سیکریٹری عظیم احمد منصوری، ڈپٹی جنرل سیکریٹریز محمد سلیم، جونیجو فتح خان، ایازلطیف سومرو، عبدالشکور کھوسہ، پروفیسر علی احمد بلیدی، مولانا علی گل ودیگر نے خطاب کیا۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب حالیہ پیٹرولیم ودیگر مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کے بم گرادیے ہیں پیٹرولیم کی قیمتوں میں 12 تک کے اضافے کو مسترد کرتے ہیں حکومت فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کرے لیوی کسٹم ڈیوٹی ختم کرکے عوام کو سبسڈی دی جائے اشیا خردونوش ادویات اور بجلی کی قیمتوں بھی آدھی کی جائیں عوام دشمن اقدامات ختم نہ ہوئے تو احتجاج اور دھرنوں سے حکمرانوں کو گھر جانے پر مجبور کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے لوگوں کو عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا سیدعلی مردان شاہ نے مزید کہا کہ حکومت کی غریب کش پالیسی جبر و ناانصافی کی آخری حد عبور کرگئی. آئی ایم ایف کے احکامات کی تابعداری جاری ہے، حکومت نے رات کے اندھیرے میں تیل کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ کرکے قیمتیں ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچادیں حکومت نے ثابت کردیا اسے مہنگائی کے مارے عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے موجودہ دور حکومت میں لاکھوں نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں اور محنت کش کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں مہنگائی بیروزگاری اور کرپشن موجودہ حکومت کے ٹریڈ مارکس بن گئے ہیں نااہل حکمرانوں نے قوم کا وقت ضائع کیا اور تباہ کن معاشی پالیسیاں تشکیل دی جن کے باعث ملک اور قوم شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار ہے ۔
