ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے فلسطینیوں پر مشترکہ حملے

اسرائیلی اہل کار اور شرپسند آبادکار شیخ جراح پر چڑھائی کے دوران فلسطینیوں کو دھکیل رہے ہیں‘ چھوٹی تصویر مسلمان خاتون پر تشدد کی ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج اور شرپسند یہود نے مشترکہ طو پر مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح پر چڑھائی کردی۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوج نے باب العامود سے متصل مصرارہ بازار میں فلسطینیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک بزرگ راہگیر سر میں چوٹ لگنے سے زخمی ہو گیا۔ اس دوران شرپسند یہود برابر کے شریک رہے اور مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں پر بہیمانہ تشدد کرتے رہے۔ اس دوران قابض اہل کاروں نے ایک فلسطینی خاتون کو زمین پر گراکر تشدد کا نشانہ بنایا۔ شرپسند یہود نے عربوں اور مسلمانوں کو بے خل کرنے کے نعرے بھی لگائے۔ قابض فوج نے شہریوں اور دکانوں پر صوتی بم پھینکے اورفلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ ادھر مغربی کنارے کے علاقے نابلس اور الخلیل میں پتھراؤ سے آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ فلسطینی نوجوانوں نے الخلیل کے جنوب میں الفوار پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی گاڑیوں پر سنگ باری کی۔عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے رپورٹ کیا ہے کہ حالیہ چند ماہ میں مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج اور آباد کاروں کے خلاف پتھراؤ کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی سنگ باری کے نتیجے میں آباد کار خوف و ہراس کا شکار ہوکر نفسیاتی مسائل سے دوچار ہورہے ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں