نوشہرہ (آن لائن) تحریک انصاف کے صوبائی صدر و وزیردفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ مفاد پرست ٹولے کو عوام پہچان چکے ہیں،مہنگائی پر جلد قابو پالیں گے، چوروں کا ٹولہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، اپوزیشن عدم اعتماد کاشوق پورا کرلے، انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا
کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کی چوریاں چھپانے کے لیے ایک ہو گئی ہیں، احتجاجی مظاہروں سے وہ قوم کا وقت ضائع کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چٹان کی طرح مضبوط ہے، 2023ء میں بھی پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔
