English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فالکنز 2015میں انگلینڈ میں گرفتار ہوچکے ہیں

القمر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلین کھلاڑی جیمز فالکنر نے نشے کی حالت میں ہوٹل کی پراپرٹی کو نقصان پہنچایا۔ آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر کی جانب سے نشے کی حالت میں نقصان پہنچانے کا معاملہ نیا نہیں ہے اور اس سے قبل بھی وہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار ہوچکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق 2015 میں لنکا شائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے جیمز فالکنر کو مانچسٹر میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔جیمز فالکنر کی گاڑی ایک اور گاڑی سے ٹکرا گئی تھی اور وہ اس وقت ان کے جسم میں الکوحل مقررہ کردہ مقدار سے زیادہ تھی۔آسٹریلوی کھلاڑی کو پولیس نے موقع سے گرفتار کیا تھا تاہم بعد میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اور اس پر انہوں نے عوام سے معافی بھی مانگی تھی۔بعدازاں ان پر آسٹریلوی بورڈ نے 4 میچز کیلیے پابندی عائد کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے