ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی شہر جازان کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں 16افراد زخمی

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی باغیوں نے سعودی شہر جازان کے ہوائی اڈے کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 16افراد زخمی ہوگئے۔ ادھر عرب اتحاد کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جازان کے شاہ عبداللہ ہوائی اڈے کو ڈرون طیارے سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ بارود سے لدے ڈرون طیارے کو گرائے جانے کی کارروائی کے دوران جاسوسی طیارے کے کچھ ٹکڑے ہوائی اڈے کے اندرونی حصوں میں گرے جس کے نتیجے میں 16افراد کو زخمی آئے، تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں