ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کو پی او بی جیسے مثالی ادارے بنانے چاہئیں،حسین محنتی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آنکھیں اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہیں، بینائی سے محروم ومتاثر ہونا انسانی زندگی کو محدود کردیتا ہے، پیما کے تحت قائم پی اوبی اسپتال میں ایک ہی چھت کے نیچے تمام امراض چشم کا تسلی بخش وبلامعاوضہ علاج بہت بڑا کارنامہ اورقابل تحسین اقدام ہے۔ پاکستان کو فلاحی مملکت بنانا ہے تو پھر حکومت کو پی اوبی جیسے مثالی ادارے بناکر خدمت کرنی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان جوہر کراچی میں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)کے تحت قائم امراض چشم کے اسپتال پی اوبی کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم وصحت کے شعبے کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے دنیا کی کوئی بھی تہذیب وملک ترقی نہیں کرسکتا ۔عوام کو علاج معالجے کی سہولیات دینا حکومتوں کی ذمے داری ہے جس میں ہماری وفاقی اور صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہیں۔ کتنے دکھ وافسوس کی بات ہے کہ اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود آنکھوں کے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر ،ادویات،سہولیات اور نہ ہی انسانی ہمدردی کا ماحول ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنکھوں کے مرض کا علاج اور لوگوں کو نابینا ہونے سے بچانے کے لیے پیما کا پی اوبی اسپتال،میڈیکل سینٹر اور ملک بھر میں کیمپ لگاکر لوگوں کی خدمت سرانجام دینا بہت بڑا کام ہے۔ امراض چشم کا مہنگا اوربلامعاوضہ علاج نعمت خداوندی ہے۔منتظمین کے مطابق ایک سال کے دوران ڈیڑ ھ لاکھ افراد کا علاج کیا گیا جبکہ مریضوں کو عزت ووقار کے ساتھ خوش آمدید وتمام سہولتیں بہم پہنچائی جاتی ہیں اور مریض مطمئن ہوکر واپس جاتا ہے ، اس موقع پر ڈاکٹر ذکی،ڈاکٹر رائو نعیم ، شارق جعفری اورمجاہدچنابھی موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں